Thursday, 4 March 2021

کیا انٹلیجنس کے اداروں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا جرم نہیں ہے؟


کیا انٹلیجنس کے اداروں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا جرم نہیں ہے؟ حقیقت ٹی وی یہ خبر دے رہا ہے کے وزیر اعظم نے انٹلیجنس ایجنسیوں کو یہ حکم دیا ہے کے مجھے یہ رپورٹ دی جائے کے یوسف رضا گیلانی کیسے جیتا اور میرے کون سے ممبران نے ووٹ نہیں دیا۔ یہ خبر اگر صیح ہے تو وزیر اعظم کا یہ حکم قانون کی خلاف ورزی ہے۔

کسی الزام کی تحقیق پولیس کرتی ہے اور پولیس کی تحقیق میں اگر کوئی اثر ڈالنے کی کوشش کرے تو یہ بھی سخت جرم ہے۔ ایسی صورت میں وزیراعظم کس طرح اپنی پوزیشن پر برقرار رہ سکتے ہیں۔ اس کی تحقیق کے لیے انہں اپنی پوزیشن سے استعفئی دینا ہوگا۔ کیا اپوزیشن کو وزیراعظم کے استفئی کا سوال پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانا چاہے؟